ٹڈی دل کے خاتمہ کے حوالے سے فیصل آباد ،ڈی جی خان اور سرگودہا ڈویژن کے کمشنروںکا وڈیو لنک اجلاس منعقد

ہفتہ 2 مئی 2020 21:13

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2020ء) ٹڈی دل کے مکمل خاتمہ کیلئے اس کیڑے کا شکار فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان اور سرگودہا ڈویژن کے کمشنروںکا وڈیو لنک کے ذریعہ مشترکہ مفادات کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے زور دیا کہ مشترکہ مربوط کوششوں اور باہمی تعاون سے اس نقصان دہ کیڑے کا خاتمہ ممکن ہے ورنہ یہ ہماری فصلوں کو چٹ کر جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھکر ،خوشاب ،میانوالی ،جھنگ و دیگر نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں طے پایا کہ ٹڈی دل کو بھگانے کی بجائے تلف کیا جائے تاکہ اس کا جڑسے خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ افرادی و مکینکی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے اور بوقت ضرورت مشینری کو حملہ کا شکار ڈسٹرکٹ میںفوری بھجوایا جا ئے اور ٹڈی دل کے جھنڈ کو اسی متعلقہ ڈسٹرکٹ میںختم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :