لالہ موسیٰ، گندم کی کٹائی اوربرداشت کا عمل شروع، لگاتار بارشوں، تیز ہوائوں کے باعث فصل کو خطرات لاحق

پیر 4 مئی 2020 15:37

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2020ء) گندم کی کٹائی اوربرداشت کا عمل تیزی سے شروع ہوگیاہے،کسانوں نے دن ورات محنت کرکے گندم کی فصل کو ٹھکانے لگانے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ لگاتار بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظر گندم کی فصل کو سنگین خطرات لاحق ہوچکے ہیں جس پر کاشتکاروں نے گندم کٹائی، برادشت جلد سے جلد مکمل کرنے کی ٹھان لی۔

(جاری ہے)

اپریل کے اختتام تک گندم کی فصل کی کٹائی وبرداشت کا عمل عموماًًً مکمل کرلیا جاتاہے لیکن امسال موسم کی خرابی کی وجہ سے فصل کی کٹائی وبرداشت عمل میں دیری کے باعث فصل کی پیداوار میں واضح کمی آئی ہے دانہ باریک ہونے کیساتھ وزن بھی کافی کم ہوگیا ہے۔جہاں کٹائی وبرداشت عمل میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے وہاں تھریشر مشینوں وبھڑولہ مشین مالکان نے برداشت ریٹ بڑھا دیئے اس کے علاوہ برداشت مشینیں بھی دستیاب نہیں کسانوں کیلئے گندم کی برداشت تکلیف دہ عمل بنتا جارہاہے کئی کئی ایکڑز کیلئے ایک ہی تھریشر مشین دستیاب ہونے سے کاشتکاروں کی مشکلات میں دن بدن مزید اضافہ ہورہاہے کسانوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ برداشت عمل میں کسانوں کی مدد کی جائے اور اوورچارجنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :