بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کوروناوائرس کا شکار

بیرون ملک سے آنے والے 1714مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی، ذرائع

پیر 4 مئی 2020 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی بڑی تعداد کوروناوائرس کا شکار نکلی۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والی401 مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، کورونا کے مثبت مسافر15پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچے تھے، گزشتہ 15 دنوں کے دوران بیرون ملک سے 15 پروازیں 2348 مسافروں کو لیکر کراچی پہنچی جن میں سے 401 مسافروں میں کورونا مثبت آیا 1714 مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ سب سے زیادہ کیس 29اپریل کو شارجہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز میں تھے جس میں 127مسافروں میں ٹیسٹ مثبت آئے، ایئر عریبیہ کی پرواز29اپریل کو شارجہ سے کراچی پہنچی تھی، 214مسافروں میں سی127 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، 18 اپریل کو کراچی سے جکارتہ پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کی889 کے ذریعے 221 مسافرپہنچے، جکارتہ پرواز کے 36 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ذرائع نے بتایا کہ 20اپریل کو دبئی سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی پروازکے 16مسافروں میں کورونا مثبت آئے، 24 اپریل کو کوالالمپور سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے پروازکے 10 مسافروں میں کورونا مثبت آیا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کو ایکسپوسینٹر اور گڈاپ میں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔