ضلع بدین میں پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 3 گٹکا فروشوں کو گرفتار کر لیا

پیر 4 مئی 2020 17:10

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) ضلع بدین میں پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے 3 گٹکا فروشوں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے گٹکے اور 2 موٹر سائیکل برآمد۔ ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر ضلع بھر میں گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی انسپکٹر محمد نواز سرائی بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے 2 گٹکا فروش بنام فاروق سرور آرائیں اور غلام سرور آرائیں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 4200 مضر صحت سفینہ گٹکے اور ایک 125 موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ٹنڈو غلام علی پہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر نثار احمد برھمانی بمع اسٹاف نے دوران گشت کاروائی کر کے گٹکا فروش جھانگیر چھلگری کو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 400 مین پوری گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ ماتلی پہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :