
تحریک انصاف میں ایک اور گروپ بن چکا ہے، ڈاکٹرشاہد مسعود
یہ گروپ عمران خان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو عہدے سے ہٹایا جائے، اعظم خان پارٹی میں دراڑ میں ڈال رہے ہیں، اس گروپ میں پرویز خٹک، فواد چودھری، غلام سرور،مراد سعید اور شیخ رشید شامل ہیں۔سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود
ثنااللہ ناگرہ
پیر 4 مئی 2020
22:12

(جاری ہے)
یہ گروپ اگر چاہے تو تردید بھی کرسکتا ہے۔ بہت سے وزراء کہہ رہے ہیں کہ اعظم خان ہماری جماعت تحریک انصاف میں توڑ پھوڑ کروا رہے ہیں۔
اس لیے ان کو ہٹایا جائے۔ اس سے قبل سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے بھی کہا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کو ہٹانے کے بعد وفاق میں وزراء میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، کیونکہ آئندہ دنوں وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہوں گی، اور مزید وزراء اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ ان وزراء کو فارغ کرکے ان کی جگہ ٹیکنوکریٹ کو فوقیت دی جائے گی۔ جس پر انحصار کیا جائے گا کہ وہ ڈرامے بازی نہیں کریں گے بلکہ اپنے محکمے چلائیں گے۔ یہ تبدیلیاں پنجاب میں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان ویراعظم کے بڑے مضبوط پرنسپل سیکرٹری تھے، لیکن اب عید کے بعد اعظم خان تبدیل ہونے جا رہے ہیں، عید کے بعد نیا پرنسپل سیکرٹری آجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اسرائیل اب دوبارہ حملہ نہیں کرے گا
-
سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
-
پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظورکرلیا
-
پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
-
تحریک انصاف کی17سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیرمین شپ سے استعفے دیدیے
-
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
غزہ: اسرائیلی عسکری کارروائی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، یو این کی مذمت
-
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا یمن پر گہرا اثر، ہینز گرنڈبرگ
-
خواتین کو مردوں کے مساوی اجرت دینے کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
-
پاکستان: لڑکیوں کو رحم کے سرطان سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.