بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلنے میں بھی خوش ہیں: نائب کپتان و آل راؤنڈر بین اسٹوکس

Zahid Noor زاہد نور بدھ 6 مئی 2020 11:14

بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلنے میں بھی خوش ہیں: نائب کپتان و آل راؤنڈر ..
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،ذاہدنور) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان و آل راؤنڈر بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ وہ بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلنے میں بھی خوش ہیں، اور وہ نہیں سمجھتے کہ بنا شائقین کے کھلاڑیوں کی پر فارمنس پر کوئی بُرا اثر پڑے گا اور کرکٹ تو محض ایک کھیل ہے مگر ہر فرد کی صحت اور حفاظت اس وقت انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

لاک ڈاؤن کے دوران بین اسٹوکس نے نیشنل ہیلتھ سروس اور نیشنل چلڈرن کرکٹ چیرٹی “چانس ٹو شائن” کے لیے اپنی پہلی ہاف میراتھن مکمل کر کے چندہ جمع کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وہ ایک ہی باری میں آٹھ کلومیٹر سے زیادہ نہیں دوڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :