لاک ڈائون کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں نمایاں کمی

اپریل 2019 کے مقابلے میں اپریل 2020 میں پٹرول کی کھپت 36 فیصد کم رہی

بدھ 6 مئی 2020 19:30

لاک ڈائون کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں نمایاں کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2020ء) کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ لاک ڈائون کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں نمایاں کمی واقع ہو گئی ۔پٹرولیم انڈسٹری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2019 کے مقابلے میں اپریل 2020 میں پٹرول کی کھپت 36 فیصد کم رہی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2020 میں پٹرول کی کھپت 4 لاکھ 40 ہزار ٹن رہی، گزشتہ سال اپریل میں پٹرول کی کھپت 6 لاکھ 80 ہزار ٹن رہی تھی، اپریل 2019 میں ڈیزل کی کھپت میں بھی 16 فی صد کمی واقع ہوئی ہے، اپریل 2020 میں ڈیزل کی فروخت 5 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی جب کہ اپریل 2019 میں ڈیزل کی فروخت 6 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اپریل 2020 میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت بھی 35 فی صد کم رہی، اپریل 2020 میں مجموعی فروخت 10 لاکھ 70 ہزار ٹن رہی، گزشتہ سال اپریل کی فروخت 16 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی تھی۔رواں مالی سال پہلے 10 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 13 فی صد کمی آئی، اس دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ایک کروڑ 33 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی۔

متعلقہ عنوان :