سندھ ہائیکورٹ نے وکیل کی عدم حاضری کے باعث اینکر مرید عباس قتل کے ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی

جمعہ 8 مئی 2020 18:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے مدعیہ مقدمہ کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث اینکر مرید عباس قتل کے ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں اینکر مرید عباس قتل کے ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت مدعیہ زارا عباس کے وکیل جبران ناصر پیش نہیں ہوئے، مدعیہ مقدمہ کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے 14 مئی تک ملتوی کردی،فاضل جج نے کہاکہ آئندہ سماعت پر ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت پر دلائل ہوں گے،سیشن عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس شریک ملزم عادل زمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس پر ملزم عادل زمان نے سیشن عدالت کے فیصلے کے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے،ملزم عادل زمان کے پستول سے ملزم عاطف زمان نے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کیا تھاواقعہ کے بعد ملزم عادل زمان فرار بھی ہوگیا تھا گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران ملزم عادل زمان نے بھی شریک کا اعتراف کیا تھاجبکہ مرید عباس قتل کا مرکزی ملزم عاطف زمان جیل میں ہے۔