ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈومیلی موضع ججیال ، ڈھوک ملکاں اور ڈھوک غلام میں ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 مئی 2020 20:01

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈومیلی موضع ججیال ، ڈھوک ملکاں اور ڈھوک غلام میں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا الصباح ڈومیلی موضع ججیال ، ڈھوک ملکاں اور ڈھوک غلام میں ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو محفوظ رکھنے کے لئے دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پاک آرمی افسران کے ہمراہ تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقوں میں ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے کمبٹ آپریشن کرنے لئے حکمت عملی طے کی، اہل علاقہ کو اگاہ کیا اور روایتی طریقوں سے ٹڈی دل کی نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لئے محکمہ مال اور محکمہ زراعت کے افسران کو ضروری ہدایات دیں،اور مذکورہ علاقوں میں اگاہی فراہم کرنے کے لئے اعلانات بھی کروائے گئے ہیں۔



اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد، ریونیو افسران و سٹاف، نمبرداران سمیت اہل علاقہ موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے محکمہ زراعت جہلم کی جانب سے آج شام تک سپرے کیا جائے گا اور سپرے سے قبل روایتی طریقہ کار اپنا نے کے لئے اہل علاقہ نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ جن علاقہ میں ٹڈی دل موجود ہے وہاں درخت اور جھاڑیاں موجود ہے اور ٹڈی دل کی فصلوں تک رسائی کو روکنے کے لئے حکمت عملی پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقے کا تعین کیا جا چکا ہے جہاں محکمہ زراعت کی جانب سے سپرے کروا کر علاقہ کی فصلوں کو محفوظ بنایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :