پہاڑوں کا بیٹا فرزند کوہاٹ ندیم خان ملک کی سلامتی کی خاطر شہید ہو گیا،

ایف سی کے اس سپاہی پر ہمیں فخر ہے جس نے وطن کی مٹی کو خون دیا وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہریار خان آفریدی کا ٹویٹ

ہفتہ 9 مئی 2020 22:51

پہاڑوں کا بیٹا فرزند کوہاٹ ندیم خان ملک کی سلامتی کی خاطر شہید ہو گیا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2020ء) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسرحدی امور شہریار خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہاڑوں کا بیٹا فرزند کوہاٹ ندیم خان جو کہ ملک کی سلامتی کی خاطر شہید ہو گیا، ایف سی کے اس سپاہی پر ہمیں فخر ہے جس نے وطن کی مٹی کو خون دیا، ملک کی بقاء اور سلامتی کی جنگ میں ہم سب ایک ہیں اور اپنے سپاہیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ سے دعا ہی کہ سب شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے۔