تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا

پیر 11 مئی 2020 13:57

تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) کورونا کے باعث 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا ،اجلاس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کریں گے،اجلاس میں امتحانات کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، 31 مئی تک کورونا کنٹرول ہونے پر یونیورسٹیز کے کچھ سیکٹرکھولنے کی تجویز پر غور ہو گا،صورتحال قابو میں نہ آئی تو امتحانات 15 جولائی کے بعد لیے جائیں گے،کورونا کے باعث آن لائن امتحانات کا فارمولا بھی زیرغور ہوگا،ایچ ای سی مشاورت کے بعد تجاویزحکومت کو بھیجے گی،وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :