اگر ارکان کو مجلس کرنی ہے تو باہر جاکر کریں،ڈپٹی اسپیکر کی وارننگ

پیر 11 مئی 2020 20:00

اگر ارکان کو مجلس کرنی ہے تو باہر جاکر کریں،ڈپٹی اسپیکر کی وارننگ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ارکان کی جانب سے احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنے پر وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر ارکان کو مجلس کرنی ہے تو باہر جاکر کریں۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ خواتین ارکان سے گذارش ہے کہ سماجی فاصلہ رکھیں،ارکان سے گذارش ہے کہ ماسک پہنیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر ارکان کو مجلس کرنی ہے تو باہر جاکر کریں۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈپٹی اسپیکر نے ارکان کو سخت وارننگ دی ۔