قصور، او ائل عمرمیں پودوں کو ضرورت کے مطابق پانی دستیاب نہ ہوا تو جامن کی پیداوار بری طرح متاثر ہوسکتی ہے، محکمہ زراعت

پیر 11 مئی 2020 21:07

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے باغبانوں کوہدایت کی ہے کہ موسم گرماکے پیش نظر باغبان جامن کے پودوں کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ اگر او ائل عمرمیں پودوں کو ضرورت کے مطابق پانی دستیاب نہ ہوا تو جامن کی پیداوار بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ باغبان ہر 7سے 10دن کے وقفہ سے جامن کے پودوں کو پانی دیں اور پودوں پر پھول آنے سے قبل ان کی شاخ تراشی کرتے ہوئے بیمارشاخوں کو کاٹ دیاجائے تاکہ پھولوں کی بہتر نموہوسکے۔

انہوں نے بتایاکہ گھریلو مکھیاں‘شہدکی مکھیاں ‘جوئیں اور دوسرے حشرات جامن کی پولی نیشن میں اہم کردار اد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفید مکھی ‘سکیل ‘پتے کھانے والی سنڈی‘ پھل کی مکھی اور لیف مائنرجامن کے پتوں پر حملہ آورہوکر اسے نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :