قصور، کریلے کی بھرپور پیداوار کے لئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت

پیر 11 مئی 2020 21:07

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکارو ں کو کریلے کی بھرپور پیداوار کے لئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار فصل کا اگائومکمل ہونے کے بعد موجودہ ناغوں کو پُرکرنے کے لئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سی3دانے لگائیں اور 2سی3روزکے وقفے تک پانی ڈالتے رہیں تاکہ یہ بیج جلدازجلد اگ آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کریلے کی فصل کے کھیتوں سے خود روپودوں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے 4سی5مرتبہ مناسب وترمیں گوڈی کریں تاکہ فصل کونقصان پہنچنے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کاشتکاروں کی مشاورت و معاونت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے لہذاکسی بھی مسئلہ کی صورت میں ماہرین یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے فوری رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :