قصور، پیاز اور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت

پیر 11 مئی 2020 21:07

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث پیاز اور لہسن کی فصل کو تھرپس سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے انہوں نے’’اے پی پی‘‘کو بتایاکہ آج کل پیازاور لہسن پر تھرپس کے حملہ کا خطرہ موجودہے جس سے پودوں کے پتے چڑمڑ ہوکر آہستہ آہستہ خشک ہوجاتے ہیں اور حملہ شدہ پتے کی سطح چمکیلی ہوجاتی ہے جس سے فصل کو شدیدنقصان پہنچنے اور پیداوارمتاثر ہونے کا خطرہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تھرپس کا تدارک اس انداز سے کیاجاسکتاہے کہ کاشتکار فصل کی آبپاشی کرتے رہیں اور پودوں کو سوکانہ آنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ تھرپس کے کیمیائی انسداد کے لئے امیڈاکلوپرڈ250ملی لیٹرکو 100لیٹر پانی میں ملاکرسپرے کرنے سے تھرپس اور پھپھوندی کاخاتمہ ممکن ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بیماری کے طبعی انسداد کے سلسلہ میں کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھتے ہوئی2سے 3بار گوڈی کرنا بھی مفید ثابت ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :