سونیا حسین کا مداحوں کودھوپ لینے کا مشورہ

منگل 12 مئی 2020 15:28

سونیا حسین کا مداحوں کودھوپ لینے کا مشورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) سونیا حسین نے مداحوں کودھوپ لینے کا مشورہ دے دیا ۔ انہوں نے انسٹاگرام میں دھوپ لیتے ہوئے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ وبائی بیماری ہو یا نہیں لیکن آپ صبح کی دھوپ لینا مت بھولیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھوپ متعددی وائرس کا خاتمہ کرسکتی ہے یا نہیں لیکن عالمی ادارہ برائے صحت بھی اِس بات پر اتفاق کرتا ہے کہ قرنطینہ کے دوران اگر ہم صبح اور سورج ڈوبنے سے پہلے کی دھوپ لیں تو اِس سے ہم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو صبح کی دھوپ کے فوائد بتاتے ہوئے لکھاکہ صبح کی دھوپ ہمارے جسم میں خون کی گردش میں اضافہ کرنے کے ساتھ جسم سے نقصان پہنچانے والے جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے۔ ہمیں وٹامن ڈی مہیا کرتی ہے جو پٴْر سکون نیند فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :