قصور، سبزیات کی گوڈی کرتے وقت ضرورت کے مطابق تنوں کے ساتھ مٹی چڑھادیں، محمکہ زراعت

منگل 12 مئی 2020 19:19

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار سبزیات کی گوڈی کرتے وقت ضرورت کے مطابق تنوں کے ساتھ مٹی چڑھادیں اور جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے بھی بروقت اقدامات کریں تاکہ سبزیات کی اچھی فصل حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے باعث سبزیات کو معمول سے زائد آبپاشی کی بھی ضرورت ہوتی ہے اسلئے کاشتکار سبزیات کی فصل کو 8سی10روزکے وقفہ سے آبپاشی کرتے رہیں‘درجہ حرارت بڑھنے سے کیڑے مکوڑوں اورمختلف بیماریوں کا حملہ ہونے کا بھی خدشہ رہتاہے۔

متعلقہ عنوان :