ڈیرہ اسماعیل خان، ٹڈی دل کے بڑے جھرمٹ نے ماہڑہ گائوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اہل علاقہ خوفزدہ

منگل 12 مئی 2020 19:51

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) تحصیل پروآ کے بڑے گائوں ماہڑہ میں گزشتہ روز افطار سے کچھ دیر قبل لاکھوں کی تعداد پر مشتمل ٹڈی دل کے بڑے جھرمٹ نے ماہڑہ گائوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، افطاری کیلئے کھانا تیار کرتی خواتین ٹڈی دل کی اتنی بڑی تعداد کو دیکھ کر خوفزدہ ہو کر کمروں میں بند ہو گئیں جبکہ نوجوان بھی ٹڈی دل کی بڑھتی تعداد سے خوفزدہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

علاقہ ذرائع کے مطابق ٹڈی دل کی تعداد اچانک سے اتنی بڑھی کہ شام سے قبل اندھیرا چھا گیا اور لوگ کمروں میں بند ہو کر اللہ رب العزت کے آگے سربسجود ہو گئے اور استغفار کرتے رہے جبکہ لوگوں نے روشنی پر ٹڈی دل کے حملے کی تیزی کے خدشے کہ پیش نظر لائٹس تک بند رکھیں۔ ادھرتحصیل کلاچی میں بھی فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں۔کلاچی کے علاقوںز ڑکنی اور مدہ میںلاکھوںکی تعداد میں ٹڈی دل کے حملے سے خربوزے، تربوز اور دیگر فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ تحصیل پروآ اور کلاچی میں ٹڈی دل کے حملے کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر محکمہ زراعت نے ایمرجنسی بنیادوں پر ٹڈی دل اور ان کے انڈوں کی تلفی کیلئے سپرے کا عمل شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :