یکم جون سے تمام یونیورسٹیز کا مکمل آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

ہائیر ایجوکیشن کے ہنگامی اجلاس میں تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے یکم جون سے مکمل آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 12 مئی 2020 20:03

یکم جون سے تمام یونیورسٹیز کا مکمل آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 مئی2020ء) یکم جون سے تمام یونیورسٹیز کا مکمل آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے باعث کورونا کے باعث تمام یونیورسٹیز بند ہیں جس کے بعد اب ہائیر ایجوکیشن کے ہنگامی اجلاس میں تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے یکم جون سے مکمل آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جس دوران فیصلہ کیا گیا کہ تمام تیاریاں مکمل کرکے یکم جون سے کلاسز شروع کی جائیں گی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی داخلہ پالیسی میں اپ گریڈیشن کیخلاف دائر درخواست پرعبوری حکم جاری کرتے ہوئے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں طلبہ کے داخلوں کے لئے 20 مئی حتمی تاریخ مقرر کر دی.جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست گزار علی ضیام طیب سمیت دیگر میڈیکل طالبعلموں کی درخواستوں پر سماعت کی.عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ 20 مئی کے بعد پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں کسی طالب علم کا داخلہ نہیں ہوگا،اہل طلبہ حتمی تاریخ سے قبل اپنی فیسوں سمیت تمام واجبات میڈیکل کالجز کوجمع کروائیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز فیسوں کی وصولی کے بعد داخلوں کو حتمی شکل دیں،عبوری حکم میں عدالت نے کہا کہ میڈیکل کالجز کی فیس وصولی کے بعد یو ایچ ایس داخلوں کے متعلق حتمی فہرست مرتب کریں۔ عدالت نے مزید طلبہ کے فریق بننے کی 35 سے زائد متفرق درخواستیں نمٹادی جبکہ عدالت نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی فریق بننے کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے طلبہ کی جانب سے فریق بننے کی متفرق درخواستوں پر علیحدہ علیحدہ وکلاء کو تفصیل سے سنا۔ عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی ہے،قبل ازیں عدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فہرستیں تین روز میں از سر نو فہرستیں مرتب کرنے اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز کا میرٹ اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔