طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ 13مئی سے شروع ہوگا، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری

منگل 12 مئی 2020 20:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) این ڈی ایم ایم اے نے بارشوں جو اور اور ژالہ باری سے متعلق الرٹ جاری کردیا جس کے مطابق طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ 13مئی سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی سٹاف کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے،این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :