منشیات ومضر صحت گٹکا چھالیہ فروشوں کیخلاف پولیس کی کارروائی ،5 ملزمان گرفتار

جمعرات 14 مئی 2020 19:42

سکھر۔14مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) منشیات ومضر صحت گٹکا چھالیہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف سکھر پولیس کی کاروائیاںجاری ہیں، منشیات ومضر صحت گٹکا چھالیہ فروشوں سمیت 5ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سائیٹ پولیس نے اطلاع پر گولیمار کے قریب کارروائی کرتے منشیات فروش اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم زبیر عرف بابو کھوسو کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزم مختلف علاقوں میں کچی شراب اور چرس کی ترسیل کرتا تھا،ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل اور 1200 گرام چرس برآمد کرلیا گیا۔

آباد پولیس نے ایک اطلاع پر سوسائٹی کے قریب کاروائی میں گٹکافروش نعیم، بلاول، راشد اور شعیب عباسی کو گرفتار کر کے قبضے سے مضر صحت چھالیہ گٹکا مین پڑی برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :