جرمنی میں کسی ملک کا پرچم جلانا قابل سزا جرم قرار

جمعہ 15 مئی 2020 22:06

جرمنی میں کسی ملک کا پرچم جلانا قابل سزا جرم قرار
ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) جرمنی میں یورپی یونین یا کسی بھی ملک کا پرچم جلانا ایک قابل تعزیر جرم قرار دے دیا گیا ہے۔تاہم ایک جماعت کا موقف ہے کہ یہ شہریوں کے آزادی اظہار پر قدغن ہے۔

(جاری ہے)

بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کی وفاقی پارلیمان نے جمعرات 14 مئی کو قانون پاس کیا جس کے تحت جرمنی میں یورپی یونین یا کسی بھی ملک کا پرچم جلانا ایک قابل تعزیر جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ اس نئے قانون کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے کو تین برس تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :