کھیرے کے تیارشدہ پھل کو پھل کی مکھی سے بچانے کی ہدایت

ہفتہ 16 مئی 2020 18:40

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کھیرے کے تیارشدہ پھل کو پھل کی مکھی سے بچانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کھیرے کے تیارشدہ پھل پر کڑی نظررکھیں کیونکہ درجہ حرارت میں اضافہ کیساتھ ہی پھل کی مکھی تیار شدہ کھیرے کے پھل میں سوراخ کرکے اندر داخل ہونے کے بعد تیزی سے انڈے دیتی ہے جبکہ انڈوں سے نکلنے والی سنڈیاں پھل کا گودا کھاکر اسے تباہ کردیتی ہیں جس سے پکے ہوئے کھیرے کا پھل گل سڑجاتاہے۔