کورونا ویکسین سے انسانوں کو جینیاتی طور پر تبدیل کیا جائےگا، زید حامد

پھلوں، سبزیوں اور جانوروں کوجینیاتی طور پرتبدیل کیا گیا لیکن اب انسان تبدیل ہوں گے۔ دفاعی تجزیہ کار اورتھنک ٹینک سید زید حامد کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 مئی 2020 21:22

کورونا ویکسین سے انسانوں کو جینیاتی طور پر تبدیل کیا جائےگا، زید حامد
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 مئی 2020ء) دفاعی تجزیہ کار اور نامور دانشور سید زید حامد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے ذریعے انسانوں کو جینیاتی طور پر تبدیل کیا جائے گا، پھلوں، سبزیوں اور جانوروں کوجینیاتی طور پرتبدیل کیا گیا اب انسان تبدیل ہوں گے، ویکسین سے مسلمانوں کو بھی لادین بنایا جائےگا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ایک کچھ ویڈیو کلپ بھی شیئر کیے ہیں، زید حامد کا کہنا ہے کہ میں نے نچلی ٹویٹس میں ایک ویڈیو دو حصوں میں ڈالی ہے۔

یہ ایک خفیہ کانفرنس تھی سی آئی اے اور امریکی وزارت دفاع کی 2005ء میں۔ اس میں یہ صاف بتا رہے ہیں کہ ہم ایک وائرس چھوڑیں گے جو سانس کی بیماری پیدا کرے گا اور پھر ہم ایسی ویکسین بنائیں گے کہ جو مسلمانوں کو لادین بنا دے گی۔

(جاری ہے)

زید حامد نے کہا کہ ہم مسلمانوں میں چونکہ عام طور پر تحقیق کا فقدان ہے لہذا ہمیں یہ بات ناقابل یقین لگتی ہے کہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم کی جنیاتی ساخت کو تبدیل کر دیا جائے۔

جینیاتی طور پر تبدیل شدہ پھل سبزیاں اور جانور تو برسوں سے دنیا میں ہیں۔ اب یہ انسانوں کو تبدیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے بحث کرنے کے بجائے اس پوری ویڈیو کو غور سے سنے۔
اگر خود انگریزی نہیں جانتے تو کسی انگریزی دان سے کہیں آپ کو ترجمہ کرکے سمجھائے۔ مجھ پر سازشی تھیوریاں بنانے کا الزام لگانے والے جاکے شرم سے ڈوب مریں۔

اگر اپنے کانوں سے سن کر بھی یقین نہیں کرو گے تو پھر جاؤ جہنم میں۔
واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار 549 جبکہ ہلاکتیں 3 لاکھ 8 ہزار 645 ہو گئیں۔ دنیا میں 25 لاکھ 61 ہزار 865 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 45 ہزار 18 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 58 ہزار 39 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 88 ہزار 507 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 285 ہو چکی ہے۔ امریکا کے ہسپتالوں میں 10 لاکھ 69 ہزار 536 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 139 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 3 لاکھ 26 ہزار 242 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویکسین کی تیاری میں تیزی لانے کیلئے ’آپریشن وارپ اسپیڈ‘ کا اعلان کیا ہے۔ جس کی سربراہی چیف سائنسدان ا ور امریکی فوج کے جنرل کریں گے۔ ٹرمپ نے ویکسین کی تیاری کو مین ہٹن پروجیکٹ کے بعد امریکی تاریخ کی وسیع پیمانے پر سائنسی، صنعتی اور لاجسٹکس کوشش قرار دیا ہے۔ مین ہٹن پروجیکٹ دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کا کام تھا جس سے پہلی بار جوہری ہتھیار تیار کئے گئے تھے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ویکسین تیار ہویا نا ہو لیکن امریکہ معمول کی جانب واپس لوٹ رہا ہے اور واپسی کا عمل شروع کیا جاچکا ہے کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔