حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور گرانفروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،گروانفروشی اور ایس او پیز کی خلاف پر جرمانے

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 17 مئی 2020 17:00

حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور گرانفروشوں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور گرانفروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے آج اپنی ٹیم کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے چار گرانفروشوں کو مقررہ نرخوں سے مہنگی چیزیں فروخت کرنے پر سات ہزار روپے جرمانہ کیا

جبکہ انہوں نے سبزی منڈی کے علاوہ تمام کریانہ فروشوں اور فروٹ اور سبزی فروشوں سے ان کے نرخ معلوم کیے جبکہ وہاں پر موجود خریداروں سے بھی نرخوں کی تفصیلات لیں۔