قصور، بندگوبھی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

پیر 18 مئی 2020 21:10

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) محکمہ زراعت نے بندگوبھی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار بندگوبھی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے دو سے تین مرتبہ فصل کو پانی لگاتے رہیں جبکہ بعدازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھاکر 15دن تک کردیاجائے تاکہ بیج کی بہترین روائیدگی کے بعدشاندار فصل حاصل کرنے میں معاونت مل سکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ جہاں مختلف کیڑے مکوڑے مختلف فصلات کو بری طرح نقصان پہنچاتے ہیں وہیں سب سے زیادہ نقصان جڑی بوٹیوں کے ذریعے ہوتا ہے جو پانی‘ کھاد اور ہوا وسپرے میں سے بہت بڑاحصہ ہضم کرجاتی ہیں اس طرح کاشتکاروں کو جہاں اضافی مالی بوجھ اٹھاناپڑتاہے وہیں فصل بھی کم حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع کافیلڈسٹاف ہمہ وقت کاشتکاروں کی خدمت کے لئے حاضررہتاہے لہذا کاشتکار ان کی خدمات سے کسی بھی وقت بلاجھجھک استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :