قصور، آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کے لئے ذیادہ شجرکاری کی جائے، محکمہ جنگلات

منگل 19 مئی 2020 17:13

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) ماحولیاتی وفضائی آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی زیادتی سے دمہ‘ ٹی بی‘ پھیپھڑوں کے سرطان اور نفسیاتی امراض کے مریضوں میں زبردست اضافہ ہوتاجارہاہے جس سے بچائو کے لئے تمام افرادکو بھرپور طریقے سے شجرکاری مہم شروع کرنے اور زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آکسیجن گیس کی فراوانی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی بہتری کے لئے زمینی و فضائی ماحول کو بہتر کرنے میں مدد مل سکے اور بڑھتی ہوئی بیماریوں پر بھی قابوپایاجاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات قصورکے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ حکومت فضائی وماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ماحول کو صحتمندرکھنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کررہی ہے جبکہ اس سلسلہ میں عوامی شعوربیدار کرنے کے لئے بھرپور تشہیری مہم کا بھی آغازکیاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :