این ٹی ایس نے اپنے تمام ’’مستقل ملازمین‘‘ کو اپریل 2020ء تک تنخواہوں کی ادائیگی کر دی ہے،کمپنی سیکرٹری محمد صدیق

منگل 19 مئی 2020 17:44

این ٹی ایس  نے اپنے تمام ’’مستقل ملازمین‘‘ کو اپریل 2020ء تک تنخواہوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) نے کہا ہے کہ ادارہ نے اپنے تمام ’’مستقل ملازمین‘‘ کو اپریل 2020ء تک تنخواہوں کی ادائیگی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو این ٹی ایس کے کمپنی سیکرٹری محمد صدیق نے ادارہ کے لیٹر ہیڈ پر تردید جاری کی کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ این ٹی ایس نے اپنے تمام مستقل ملازمین کو اپریل 2020ء تنخواہوں کی ادائیگی کر دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز این ٹی ایس دفتر کے باہر ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مظاہرہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :