خانیوال، ٹڈی دل کے تدارک کیلئے بھرپور آگاہی مہم کا آغاز

منگل 19 مئی 2020 20:41

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ٹڈی دل کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت نے دیہات کی سطح پر بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا، اس سلسلہ میں مختلف چکوک میں آگاہی مہم کے دوران محکمہ زراعت کے عملہ نے کاشتکاروں کو ٹڈی دل کے تدارک، اس سے بچاؤ اور ادویات کے استعمال بارے بھرپور آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے آگاہی مہم کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دیہات کی سطح پر کاشت کاروں کو اس بارے راہنمائی دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ آئندہ فصلوں کا نقصان کم سے کم ہو۔

متعلقہ عنوان :