Live Updates

چنیوٹ پولیس نے اندھے قتل کا ملزم ٹریس کرکے گرفتارکرلیا

منگل 19 مئی 2020 21:45

چناب نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر کی ہدایت پر تھانہ بھوانہ پولیس نے کچھ دن قبل ہونے والا اندھا قتل ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بھوانہ پولیس کو چاہ جنڈوالا میں نعش ملنے کی اطلاع ملی ۔اطلاع ملنے پر تھانہ بھوانہ پولیس موقع پر پہنچی۔بشریٰ بی بی کو نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء قتل کردیا تھا۔

نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔وقوعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے ایس ایچ او بھوانہ انسپکٹر خادم حسین،تفتیشی افسرریاض حسین ایس آئی کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔پولیس ٹیم نے شب و روز کی محنت سے جدید طریقہ تفتیش اختیار کرتے ہوئے ملزم ظفر عباس کو گرفتارکرلیا۔مقتولہ شادی شدہ تھی اور دو بچوں کی ماں تھی۔ملزم نے مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کیا۔ڈی پی او چنیوٹ نے اندھا قتل ٹریس کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے پرپولیس ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام دینے کا اعلان کیا۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات