چائلڈ پورنوگرافی کیس، لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کر دی گئی جس کے بعد مجرم سعادت امین 7 سال کی سزا پوری کرے گا
منگل 19 مئی 2020 22:50
(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے ضمانت کے عوض مجرم کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔جسٹس فاروق حیدر نے مجرم سعادت امین کی سزامعطلی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
اس کے علاوہ سعادت امین نامی ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 2017 میں پنجاب کے شہر سرگودھا سے گرفتار کیا تھا اور 2018 میں لاہور کی سائبر کرائمز سے متعلق عدالت نے اسے 7 برس قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل رانا ندیم احمد ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ چائلڈ پونی گرافی کا جرم پاکستان میں سرزد نہیں ہوا۔جبکہ مدعی ناروے کا شہری ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سائبر کرائم کورٹ نے ملزم سعادت حسن عرف انکل منٹو کو 26 اپریل2018 کوسات سال قید کی سزا سنائی۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سائبر کرائم کورٹ نے ملزم کو سیکشن بیس اور اکیس کے تحت بری اور سیکشن 22 کے تحت سزا سنائی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کوآگاہ کیا کہ ملزم دوسال سے زائد عرصہ سے جیل میں ہے۔ تاہم اس سماعت کے بعد مجرم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا لیکن آج اس کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے جس کے بعد مجرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کر دی گئی ہے اور مجرم سعادت امین 7 سال کی سزا پوری کرے گا۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کی ضمانت کا فیصلہ بھی موثر ہو گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.