عید قریب آتے ہی مرغی کے گوشت میں خود ساختہ اضافہ

بدھ 20 مئی 2020 14:11

عید قریب آتے ہی مرغی کے گوشت میں خود ساختہ اضافہ
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) عید قریب آتے ہی مرغی کے گوشت میں خود ساختہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے رمضان المبارک میں 210 سے 220 روپے کلو میں فروخت ہونیوالا مرغی کا گوشت اب 230 سے 240 روپے اور بعض اوقات 250 روپے کلو تک جا پہنچتا ہے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں گوشت کے مختلف ریٹ دیکھنے میں آتے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں اگر گوشت 240 روپے میں فروخت ہورہا ہے تو گردونواح میں مرغی کے گوشت کے ریٹ 250 سے 260 روپے ہوجاتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بازاروں میں اشیائے صرف کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیساتھ ساتھ نواحی علاقوں میں بھی تاجروں کی لوٹمار کا نوٹس لے اور ضلع بھر میں ہر چیز کے ایک ہی نرخ پر اشیائے فروخت کرنے کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :