ہمارے لئے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے، وزیراعظم کی سینیٹ اجلاس بلانے کی ہدایت

سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے،کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں، عوام ایام عید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں، وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات میں گفتگو ڈاکٹر بابر اعوان نے نوجوان پارلیمنٹیرینز کی تربیت سازی کا منصوبہ وزیر اعظم کو پیش کیا

بدھ 20 مئی 2020 14:16

ہمارے لئے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے، وزیراعظم کی سینیٹ اجلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے لئے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ حالات کا مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

عوام ایام عید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ان خیالات کااظہار انہون نے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں موجود نوجوان پارلیمنٹیرینز کی تربیت سازی کا منصوبہ وزیر اعظم کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس تربیت کا مقصد نوجوان پارلیمنٹیرینز میں قانون سازی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ قانون سازی اور پارلیمنٹ میں موثر اور بامعنی کردار ادا کر سکیں۔

یہ تربیت تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوجوان پارلیمنٹیرینز کی قانون سازی کے شعبے میں تربیت کے منصوبے کو سراہا ، وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے۔وزیر اعظم نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل موجودہ حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ حالات کا مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔عوام ایام عید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔