پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے 200 ارب روپے کے سکوک بانڈز کے اجراء پر 170 فیصد منافع ہماری پالیسیوں پر سرمائے کی مارکیٹ کے ٹھوس اعتماد کا مظہر ہے، بچائی گئی یہ رقم اب عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی

وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

بدھ 20 مئی 2020 16:56

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے 200 ارب روپے کے سکوک بانڈز کے اجراء پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کمپیٹیٹو بک بلڈنگ کے ذریعے 200 ارب روپے کے سکوک بانڈز کے اجراء کے حوالے سے تاریخ ساز مالی تجربے کے نتیجے میں 170 فیصد سے زائد کا منافع حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہماری پالیسیوں پر سرمائے کی مارکیٹ کے ٹھوس اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت کو 18 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے اور بچائی گئی یہ رقم اب عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔