وفا قی پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری ، منشیا ت و شراب فروشی و دیگر جر ائم میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کرلیا

دو مسروقہ مو ٹر سائیکل، بھاری مقدار میں چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے ، تفتیش جاری

بدھ 20 مئی 2020 22:11

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) وفا قی پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری ، منشیا ت و شراب فروشی و دیگر جر ائم میں ملوث 13ملزمان کو گرفتار کرکے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل، بھاری مقدار میں چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے ، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی صدر زون سرفراز احمد ورک کی ہدایت پرکاروائی ڈی ایس پی عابد اکرام کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مار گلہ انسپکٹر قیصر نیاز گیلانی، اے ایس آئی شاہد خا ن معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم بدنام زمانہ شاہد شراب فروش ڈیلر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 184بو تلیں شراب اور گا ڑ ی کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کر نے کا انکشاف کیاہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ، دوسری جا نب ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال کی ہد ایت پر ڈی ایس پی سہالہ رخسار مہدی کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ سہا لہ انسپکٹر محمد بشیر ، اے ایس آئیز تنویر رضا، رفاقت حسین معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں مناظر حسین ولد محمد عارف ،شکیل ولد عبد القیوم ساکنا ہا ئے ڈہو ک اعوان سہا لہ اسلام آ باد ا ور محمد عمیر ولد محمد عارف سکنہ نئی آ باد ی جا واروڈ روات شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے دو چوری شدہ 2 موٹرسائیکل برآمد کرملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ،، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سہالہ کے علاقے سے متعدد موٹرسائیکل چوری کے انکشافات کیے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

دیگر کا رروائیوں کے دوران آبپارہ پولیس نے ملزم اصغر الدین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1045گر ام چرس برآمد کرلی۔سیکر ٹریٹ پولیس نے ملزم احسن علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 120گر ام چرس برآمدکرلی، گو لڑ ہ پولیس نے بغیر اجا زت ڈیز ل فروخت کر نے پر ملزم فاخر زمان کو گرفتار کرلیا ،رمنا پولیس نے ملزم احسن اقبال سے 138گر ام چرس برآمد کرلی ، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم محمد ابر اہیم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، سبز یمنڈی پولیس نے ملزم ثاقب سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی ، شمس کا لو نی پولیس نے ملزم عابد حسین کو گرفتار کرکے اس سے 120گر ام چرس برآمدکرلی، کھنہ پولیس نے ملزم وقاص سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، کو رال پولیس نے ملزم نعما ن مشتاق کو گرفتار کر کے 1کلو 350گر ام چرس برآمد کرلی ،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئی تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔