پشاور پولیس نے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان نیٹ ورک کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 20 مئی 2020 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) پشاور پولیس نے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان نیٹ ورک کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ،34 لاکھ روپے ،20 تولے سونا،5ہزار امریکن ڈالراور3 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز برآمد ہوئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان خود کو حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کرنے کے بہانے گھروں کی تلاشی لیتے تھے۔ملزمان میں ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے،ملزمان نے کچھ عرصہ قبل تھانہ تہکال کی حدود میں ڈکیتی کی تھی،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر34 لاکھ روپے نقد،20 تولے سونا ،5ہزار امریکن ڈالر،3 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔