سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنا ایک خواب کی طرح ہے، قومی کرکٹرز
دورہ آسٹریلیا میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے پر بہت پریشان تھا ، نسیم شاہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصول سب سے بڑی کامیابی ہے، حارث رؤف…اے کٹیگری میں شمولیت کے باعث اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگا، شاہین آفریدی …………اپنی کارکردگی میں مزید نکھار لانا ہوگا، عابد علی
بدھ 20 مئی 2020 23:54
(جاری ہے)
نوجوان کرکٹر نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھانے پر وہ بہت پریشان تھے مگر پھر سری لنکا اور بنگلادیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کے سبب ان کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
نسیم شاہ نے کہا کہ دونوں سیریز میں شرکت سے قبل انہوں نے ہر لمحہ میدان میں 100 فیصد کارکردگی دکھانے کا عزم کرلیا تھا، سینٹرل کنٹریکٹ کا حصول ان کی محنت کا صلہ ہے۔ حارث رؤف نے بھی سینٹرل کنٹریکٹ کے حصول کو اپنی کامیابی قرار دیا ہے۔ لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ٹیپ بال کرکٹ سے قومی کرکٹ اسٹرکچر میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیریئر میں بگ بیش اور پاکستان سپر لیگ جیسے کئی کنٹریکٹ حاصل کرچکے ہیں مگر سینٹرل کنٹریکٹ کا حصول ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ایک فاسٹ بولر کی حیثیت سے ابھی ان میں کئی اسکلز باقی ہیں اور وہ جلد میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مکمل اظہار کریں گے، وہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک طویل عرصہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔گذشتہ سال شاندار کارکردگی کے سبب سینٹرل کنٹریکٹ کی بی سے اے کٹیگری میں ترقی پانے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا کہ اظہر علی اور بابر اعظم کے ہمراہ اے کیٹیگری میں شمولیت اعزاز ہے مگر سینیئر کھلاڑیوں کی صف میں کھڑے ہوکر اپنی کیٹیگری برقرار رکھنا اب ان کیلئے ایک چیلنج ہوگا۔ شاہین آفریدی نے کہاکہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے جلد پاکستان کرکٹ ٹیم میں آجانا آج بھی ان کیلئے ایک خواب کی مانند ہے، اے کٹیگری میں شمولیت کے باعث اب انہیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مستقل کارکردگی کے سبب گذشتہ سال انہیں سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ڈیبیو میں سنچری اور سری لنکا کے خلاف مین آف دی سیریز قرار پانا ان کیلئے ایک سی کیٹیگری والے کھلاڑی کی کارکردگی تھی مگر اب بی کیٹیگری میں آنے کے بعد انہیں اپنی کارکردگی میں مزید نکھار لانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک بی کیٹیگری والے کھلاڑی کی حیثیت سے ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی فارم اور فٹنس دونوں میں بہتری لائیں تاکہ سخت مقابلے والی اس دوڑ میں وہ اپنی جگہ برقرار رکھ سکیں۔ عابد علی نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ آئندہ سال بہتر کارکردگی کی بدولت وہ مزید ایک درجے ترقی پاکر اے کٹیگری کا حصہ بن سکیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.