وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

داخلی سلامتی، کورونا وائرس صورتحال، امدادی کوششوں سمیت علاقہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 20 مئی 2020 23:57

اسلام آباد۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں داخلی سلامتی، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال، امدادی کوششوں اور علاقہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔