ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

جمعرات 21 مئی 2020 15:05

ناقص گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں فیصل ۱ٓباد میں ناقص ،پانی ملا اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیاجبکہ اس مقصد کیلئے ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرفیصل ۱ٓباد کی سربراہی میں ویٹرنری ڈاکٹرز پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ضلع بھر میں قصابوں کی دکانوں پر چھاپے ماریں گی اور پانی ملاو مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ پانی ملا اور مضر صحت گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے قصابوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے جائیں گے اور ذمہ داران کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :