محکمہ خوراک کا پنجاب میں گندم خریداری ہدف حتمی مرحلے میں داخل ،گندم اور آٹے کی قلت نہیں آنے دینگے ‘عبدالعلیم خان

اگلے مرحلے میں کے پی کے کیلئے گندم خرید میں مدد کریں گے، پنجاب دیگر صوبوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھے گا‘سینئر صوبائی وزیر خوراک

جمعرات 21 مئی 2020 16:15

محکمہ خوراک کا پنجاب میں گندم خریداری ہدف حتمی مرحلے میں داخل ،گندم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) سینئر صوبائی وزیر خوراک عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کا پنجاب میں گندم خریداری ہدف حتمی مرحلے میں داخل ہوگیاگندم اور آٹے کی قلت نہیں آنے دیں گے ،پنجاب دیگر صوبوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھے گا۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے گندم خریداری مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 39لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید مکمل کر لی گئی ہے 45لاکھ میٹرک ٹن ہدف کا 87فیصد حاصل کر لیا گیااب تک 98فیصد باردانے کی تقسیم عمل میں لائی جا چکی ہے۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ گندم کی ریکارڈ خریداری ہوئی ہے۔ صوبے میں 10لاکھ ٹن گندم کی زیادہ پیداوار حوصلہ افزا ہے۔ گندم اور آٹے کی قلت نہیں آنے دیں گے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت فلور ملز کے لئے پالیسی کا از سر نو جائزہ لے گی فلور ملز کو گندم کی خرید میں نرمی دے دی گئی ہے۔ فلو ر ملز کو گندم خرید کے لئے فری مارکیٹ دینا چاہتے ہیں۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں کے پی کے کیلئے گندم خرید میں مدد کریں گے۔ پنجاب دیگر صوبوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھے گا۔