کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر ،ہسپتال ، بنیادی مرکز صحت کو حفاظتی کٹس ، ہینڈ سینٹائزرز اور سرجیکل ماسک تقسیم کیے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 مئی 2020 16:51

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر ،ہسپتال ، بنیادی مرکز صحت ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر کے ساتھ ساتھ ہسپتال ، بنیادی مرکز صحت کو حفاظتی کٹس ، ہینڈ سینٹائزرز اور سرجیکل ماسک دیئے گئے تفصیلات کے مطابق چیف کنلسٹنٹ پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے ڈاکٹر نصیر احمد اور ڈاکٹر عباس علی کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر اخلاص پور،فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال چکری راجگان،بنیادی مرکز صحت دارا پور اور منہاس ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پی پی پیز ،ہینڈ سینٹائزرز ،سرجیکل ماسکس،اور این 95ماسک تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

تمام سنٹرز اور ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹرز نے ان کی اس نیک خواہشات کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :