ایس بی سی اے کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں

جمعرات 21 مئی 2020 18:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای) نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاںکرتے ہوئے انہیں سربمہر اور منہدم کردیا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس بی سی اے کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے شاہ فیصل ٹائون میں پلاٹ نمبر C-18،الفلاح ہائوسنگ پروجیکٹ اورپلاٹ نمبر A-05،انعم ہومز پر تیسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی چھت ،جبکہ پلاٹ نمبر 153،بلاک 1،شاہ فیصل کالونی پر چوتھی منزل کے آرسی سی کالمزکو منہدم کردیا۔

جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر 89 & 90،سولجربازار اورپلاٹ نمبر A-49خداداد کالونی پرتیسری منزل کے آرسی سی کالمزاور شیٹرنگ کومنہدم اور3پلاٹس ،نمبر 34,35,& 36گنج شکر پرپانچویں اور چھٹی منزلوں کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کرتے ہوئے جگہ کوسربمہرکردیاگیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں میں لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر 10/4،بلاک 1-J،پرتیسری منزل کی مکمل تعمیرات ،نارتھ ناظم آباد ٹائون پلاٹ نمبر 21/1،پاپوش نگرپر چوتھی منزل ک دیواروں ،کالمز اور چھت کی تعمیرکیلئے نصب شیٹرنگ کو منہدم کردیاگیا مزیدبراں کارروائیوں کاسلسلہ جاری رہا اور گلشن اقبال ٹائون میں A-202،بلاک 5،پر سامنے کی جانب خلاف ضابطہ تعمیرات،گلبرگ ٹائون میںپلاٹ نمبر R-1961،بلاک 2،ایف بی ایریا چوتھی منزل کی آرسی سی چھت کو منہدم کردیاجبکہ لیاری ٹائون میں پلاٹ نمبر 34.LY-07،موسیٰ لین پر آٹھویں منزل کی چھت ،کالمز اوردیواروں کومنہدم کردیاگیا۔