تھانہ شہزاد ٹاون پولیس کی کارروائی ، راولپنڈی کے علاقے پنڈورہ سے لاپتہ ہونے والے تین بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا

جمعرات 21 مئی 2020 20:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے کارروائی کر کے راولپنڈی کے علاقے پنڈورہ سے لاپتہ ہونے والے تین بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا۔لاپتہ ہونے بچوں میں ثابت 9سال،ساجد 12 سال اور ہیری 12 سال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں کے ورثاء نے 15 پر اطلاع دی کہ ہمارے بچے گھر سے سیر کے لیے راول ڈیم آئے تھے جو کہیں لاپتہ ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون حاکم خان نیازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری بچوں کی تلاش شروع کردی۔ ایس ایچ او اور ان کی ٹیم بچوں تلاش کو کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ بچوں کے ملنے پر ورثاء نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :