ثابت ہوگیاہے پی ٹی آئی حکونت نے شوگر ملز مالکان کو غیر قانونی سبسڈی دی‘ قمر زمان کائرہ

پی ٹی آئی کے انتخابی دعوئوں کے مطابق آج بہت سارے استعفے آجانا چاہیے تھے‘ صدر پیپلز پارٹی پنجاب

جمعرات 21 مئی 2020 21:28

ثابت ہوگیاہے پی ٹی آئی حکونت نے شوگر ملز مالکان کو غیر قانونی سبسڈی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیاہے کہ پی ٹی آئی حکونت نے شوگر ملز مالکان کو غیر قانونی سبسڈی دی،پی ٹی آئی کے انتخابی دعوئوں کے مطابق آج بہت سارے استعفے آجانا چاہیے تھے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ سبسڈی کی منظوری دینے والے تمام عہدیداروں کو بے نقاب کیا جاتا،رپورٹ میں بزدار حکومت اور ای سی سی کے ارکان پر کوئی ذمہ داری فکس نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے دور میں ملز مالکان 100 ارب روپے کا ٹیکا لگا گئے،یہ انکوائری صرف پنجاب حکومت کی طرف سے دی گئی سبسبڈی کی تھی ،اس انکوائری میں سندھ کو گھسیٹنے کی کوشش شادی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے کیسے یہ سبسڈی دی ان کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا گیا، جہانگیر ترین اورمونس الٰہی کے مقابلے میں خسرو بختیار کو بچایا جارہا ہے،خسرو بختیار بھائی کے کاروبار کے ذمہ دار نہیں لیکن آصف زرداری اومنی کے ذمہ دار ہیں،وزیراعلی سندھ کا نام لینا اور بزدار کا نام نہ لینا انتقام کے سوا کچھ بھی نہیں۔