وزیر اعظم عمران خان بدعنوانی یا قومی دولت لوٹنے والے کسی بھی فرد کو معاف نہیں کریں گے، شہباز گل

جمعرات 21 مئی 2020 23:06

وزیر اعظم عمران خان بدعنوانی یا قومی دولت لوٹنے والے کسی بھی فرد کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بدعنوانی یا قومی دولت لوٹنے والے کسی بھی فرد کو معاف نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ چینی سکینڈل سے متعلق فرانزک رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے گا ، انہوںنے قوم سے کے گئے وعدوںکی تکمیل پر موجودہ حکومت کی قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بتدریج اصلاحات لائی جائیں گی۔

انہوںنے واضح کیا کہ چینی اور آٹا بحران کی مجرمانہ غفلت یا کوتاہی میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔