سید فضل آغا کے جنازے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین اراکین قومی وصوبائی اسمبلی قبائلی عمائدین علماء کرام کی شرکت

جمعرات 21 مئی 2020 23:38

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی سید فضل آغا کے جنازے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین اراکین قومی وصوبائی اسمبلی قبائلی عمائدین علماء کرام اور ہزاروں کی تعداد میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی واضح رہے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے احتیاطی تدابیر کے مطابق صف بندی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سنیئر نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین صوبائی سرپرست وضلعی امیر کوئٹہ مولانا عبدالرحمن رفیق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے جمعیت کے رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی مستونگ کے امیر مفتی سعید الرحمن فاروقی مفتی محمد قاسم سید فضل آغا کے جانشین سید خلیل آغا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید فضل آغا انسان دوست اور ہمدرد سیاستدان تھے ان کی وفات سے پاکستان ایک قومی رہنماء سے محروم ہوگیا ہے ان کا سیاسی مشن جاری رکھا جائے گا، مرحوم کی ملی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنازے میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی عبدالواحد صدیقی اصغر خان ترین میرخالدحسین لانگو سید لیاقت آغاحاجی بشیر احمد کاکڑ مطیع اللہ آغا مولانا سید عبد الباری آغا خلیل الرحمٰن دمڑ حافظ عبدالغنی شہزاد مفتی عبدالغفور مدنی حاجی قاسم خان خلجی مولانا سعداللہ آغا ڈی سی کوئٹہ اورنگزیب بادینی ڈی سی پشین قائم لاشاری سمیت سرکاری وسیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی مقررین نے سید فضل آغا کی مثبت سوچ اور عظیم انسان ہونے کی سب بڑی دلیل یہ ہے کہ کرونا وائرس جیسے خطرناک ماحول میں بھی ہزاروں افراد نے ان کے جنازے میں شرکت کی مقررین نے سید فضل آغا کی سیاسی اور سماجی خدمات ،انسان دوستی اور ہمدردی کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے ان زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی رحلت کو قومی سانحہ قرار دیا اور ان کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعا کی فاتحہ عاجزئی سیدان میں جاری رہے گا۔