معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری (کل)شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے شعبہ سیاحت کی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کریں گے،وزارت اوورسیز

جمعرات 21 مئی 2020 23:46

معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری (کل)شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے شعبہ سیاحت کی سربراہان کے اجلاس سے (کل) خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری (کل )22 مئی جمعہ دن 11 بجکر 30 منٹ پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے شعبہ سیاحت کے سربراہان کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔