عید الفطر کب ہو گی ؟ علماء اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری ڈٹ گئے

رویت ہلال کمیٹی عید پیر کو کیوں چاہتی ہے آج بتاؤں گا، فواد چودھری ۔ عید پیر کو ہوگی فواد چودھری کی پیش گوئیاں ماضی کی طرح غلط ثابت ہونگی، معلوم نہیں انہیں کمیٹی سے کیا بغض ہے ۔ علماء

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 22 مئی 2020 12:11

عید الفطر کب ہو گی ؟ علماء اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 مئی 2020ء ) عید الفطر کب ہو گی ؟ علماء اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری ڈٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیان جاری کیا گیا ہے کہ عید الفظر اتوار کےروز ہو گی جبکہ علماء کرام کا کہنا ہے کہ صرف ہمارے بات چلے گی۔ 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میں بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کے روز عید کیوں کرانا چاہتی ہے۔

پوپلزئی اور مفتی منیب الگ الگ راستے پر چل پڑےہیں۔ جبکہ علماء نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمتی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے فواد چودھری کے پاس کمیٹی کے اختیار نہیں ہیں۔ مفتی نعیم نے کہا کہ سائنس کا کوئی اعتبار نہیں ہے وہی کریں گے جو شریعت نے حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

فواد چودھری کی نہیں چلے گی۔ معلوم نہیں فواد چودھری کو رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ کیا بغض ہیں۔

چیئرمین نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ بہتر تھا کہ روہت ہلال کمیٹی اور ٹیکنالوجی ملک کر قوم کی رہنمائی کرتی۔ چاند کا اعلان کرنے کا حق کمیٹی کا ہے فواد چودھری کا نہیں، رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی پیشن گوئیاں ماضی میں بھی غلط ہوتی رہیں اس بار بھی غلط ہونگی۔ عید پیر کو ہونے کے امکانات ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اور دنیا بھر میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس کے کلینڈر کیمطابق اس بار ملک میں عیدالفطر 24 مئی ہوگی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ تقریباً پوری دنیا میں ہی خاص کر تمام اسلامی ممالک میں عیدالفطر24 مئی کو ہوگی ۔ انڈونیشیا، ملائیشیا، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک میں بھی عید الفطر 24 مئی کو منائی جائیگی۔