سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد بڑھ کر 44 ہزار 658 ہوگئی

جمعہ 22 مئی 2020 15:03

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد بڑھ کر 44 ہزار 658 ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد بڑھ کر 44 ہزار 658 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 30 اپریل 2020 تک سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 44 ہزار 462 تھی۔

(جاری ہے)

یکم مئی سے 15 مئی کے دوران سپریم کورٹ میں 562 نئے مقدمات کا اندراج ہوا تاہم اس دوران 366 کیسز نمٹائے بھی گئے، جس کے بعد عدالت عظمیٰ میں زیر التواء کیسز کی تعداد 44 ہزار 658 ہو گئی۔واضح رہے کہ بھر کی ماتحت اور اعلی عدلیہ میں لاکھوں مقدمات زیر سماعت ہیں، سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ آصف کھوسہ نے اس حوالے سے ملک بھر میں ماڈل کورٹس قائم کی تھی جن سے ہزاروں مقدمات نمٹائے گئے۔