گندم خریداری مراکزعید کی تعطیلات کے دوران بھی کھلے رہیں گی:ڈپٹی کمشنر

جمعہ 22 مئی 2020 16:49

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) ضلعی انتظامیہ کے مطابق محکمہ خوراک کے تما م13گندم خریداری مراکزعید کی تعطیلات کے دوران بھی کھلے رہیں گے۔محکمہ خوراک کے افسران ان دنوں میں گندم خریداری جاری رکھنے کیلئے تما م ضروری انتظامات مکمل کریں۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ نے احکا مات جاری کر دیئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے عید کے دن کے علاوہ تما م چھٹیوں کے دوران بھی گندم خریداری مراکز کھلے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)سرگودہامیثم عباس ،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور محکمہ خوراک کے افسران تما م خریداری مراکز کا دورہ کریں اور گندم خریداری، کسانوں کو رقوم کی ادائیگی کے عمل کو آسان بنائیں اور کسانوں کی ہر قسم کی شکایات کا ازالہ کر وائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے خوراک، ریو نیو اورپولیس پر مشتمل ٹیموں کو باردانہ کی واپسی کیلئے فہرست کے مطابق متعلقہ لوگوں کے گھروں پر جا کر گندم لو ڈ کروا کر خریداری مراکز بھجوا نے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ مو صولہ اطلاعات کے مطابق گندم کے ذخائر کی فوری ضبطی کروائیں اور ذخیر ہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کسی تعطل کے بغیر جاری رہنا چا ہیے۔ڈپٹی کمشنر نے انٹر ڈسٹرکٹ انٹر پراونشل چیک پو سٹوں پر بھی عید کی چھٹیوں کے دوران چیکنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔انتظامیہ، محکمہ خوراک کے افسران کواِن چیک پوسٹ کے سرپرائز وزٹ کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ذخیر ہ اندوزوں کی نشا ندہی کریں۔انتظامیہ بلاتاخیر نہ صرف ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی بلکہ نشا ندہی کنندہ کا نا م صیغہ میں رکھا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ گندم ذخیر ہ کر کے مہنگی گندم فروخت کر نے کا خواب دیکھنے والے عناصر کا سختی سے محاسبہ کر یں اور کسی دبا ؤ کو خاطر میں لا ئے بغیر بلا امتیاز کا روائی کریں۔

متعلقہ عنوان :